Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بھارتی رویئے سے خطے کی صورتحال بگڑ رہی ہے ، وزیرخارجہ

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2019 07:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی رویئے کے باعث خطے کی صورتحال بگڑ رہی ہے ، بھارت ہمیشہ کشمیر ثالثی سے بھاگا ہے،مسئلہ کشمیر پر بھارت مذاکرات بھی کرتا اوراسے ثالتی بھی قبول نہیں۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  افریقہ پرماضی میں توجہ نہیں دےسکے،افریقی ممالک پاکستان کی خدمات کااعتراف کرتےہیں،ستمبرمیں دفتر خارجہ کے تحت افریقہ کانفرنس کا انعقاد کریں گے،جس میں افریقی ممالک کے سفراکو مدعو کیا جائے گا ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افریقی ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے مشورہ بھی دیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد معیشت اور تجارت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کو مزید فروغ دینے ہے ،افریقی ممالک مین تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع موقع ہیں ،افریقی ممالک کےساتھ تجارت کی جامع پالیسی ترتیب دیں گے، پاکستان اورامریکا کےتعلقات میں نئےباب کااضافہ ہوگیاہے۔

بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پرنہ دوطرفہ مذاکرات کیلئے تیار ہے اورنہ ہی ثالثی قبول کر رہا ہے،بھارت نےہمیشہ ثالثی سےفراراختیارکی ہے،بھارت کبھی ثالثی پرمتفق نہیں ہوا،بھارت کامؤقف ہےکہ دوطرفہ معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتدریج بگڑرہی ہے،بھارت شملہ معاہدےکےمطابق بھی بات کرنےکیلئے تیارنہیں،کشمیرکمیٹی اورایوان کواعتمادمیں لیناچاہوں گا،اس وقت پورا کشمیر سراپا احتجاج ہے ،محبوبہ مفتی نےآل پارٹیزکانفرنس کی دعوت دے دی ہے،بی جےپی آل پارٹیزکانفرنس میں شریک نہیں ہوگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کامسئلہ نازک مرحلےمیں داخل ہوچکاہے،مسئلہ افغانستان سےتوجہ ہٹانا خطرناک ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے دورہ امریکا کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہاکہ دورہ سے پاک امریکہ نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div