Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بارش کے بعدکراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2019 07:01am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:بارش کے بعد کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا، بعض علاقوں میں 20گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہی ہوسکی۔

اندھیر نگری چوپٹ راج ،کے الیکٹرک کی من مانی جاری ہے،آج بھی بارش ہوتے ہی کراچی کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے،ٹاور،صدر، اولڈسٹی ایریا،گارڈن،لیاری میں بجلی بند ہے،شاہ فیصل،ماڈل کالونی میں بھی بجلی معطل ہے۔

گلشن اقبال،گلستان جوہر،صفورا،گڈاپ میں بجلی غائب ہےفیڈریل بی ایریا،ایف سی ایریا،ناظم آباد میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے،نیوکراچی،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،سرجانی میں بجلی غائب ہے۔

سائٹ ایریا،بلدیہ ٹاؤن،شیرشاہ میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہےجبکہ بعض علاقوں میں 20گھنٹے سے بجلی معطل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ادھر ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہےجسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div