Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

عمران صاحب!آپ نے قوم کی روٹی چھین لی،مریم اورنگزیب

اپ ڈیٹ 01 اگست 2019 08:21am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کر نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب!آپ نے قوم کی روٹی چھین لی۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریکِ انصاف نے عوام پہ ایک اور پیٹرول بم گرایا ہے، عمران صاحب!کنٹینر پہ تو آپ نے پٹرول 46 روپے لٹر کرنا تھا؟ ، ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنے کے اثرات آناشروع ہو گئے ہیں۔

‎مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب اب لوٹ کا مال کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟ ،عمران صاحب! آپ نے قوم کی روٹی چھین لی،‎آپ نے روزگار چھین لیا، آپ نے کاروبار چھین لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب! آئی ایم ایف کا جولائی کا ہدف پورا نہیں ہورہا، اس لئے عوام پر پٹرول بم پھینک دیا، ڈیزل اور پیٹرول مہنگا کرنے سے روٹی مزید مہنگی ہو گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div