Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

لوگ ٹیکس نہیں دیتے لیکن گندگی پھیلاتے ہیں،سپریم کورٹ

اپ ڈیٹ 01 اگست 2019 08:21am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بنی گالا تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے لیکن گندگی پھیلاتے ہیں۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے بنی گالا تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئےکہ ماسٹرپلان کمیشن نے ویسٹ مینجمنٹ پلانٹس پرکوئی تجاویز نہیں دیں۔

سیکرٹری داخلہ نے جواب دیا کہ ماسٹر پلان میں تبدیلی کا معاملہ نئی حکومت کے ایجنڈے پرہے، ماسٹر پلان کمیشن آئندہ 40 سال کے اقدامات کی تجویز دے گا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کمشنر اسلام آباد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی بڑے اسمارٹ آفیسر ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال  نے کہا کہ یہ مقدمہ راول جھیل کےگردگندگی کےمعاملےسےشروع ہوا،آلودگی اورگندگی کے خاتمےکی کوئی پالیسی یا ویژن نہیں،سی ڈی اے کی کوئی مستقل لیڈرشپ نہیں،سی ڈی اے کیلئےمستقل لیڈرشپ ہونی چاہیے۔

جسٹس عمرعطا بندیال  نے مزید کہا کہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے لیکن گندگی پھیلاتے ہیں،میونسپل کارپوریشن کی پلاسٹک بیگ پرپابندی کے اقدام کو سرہاتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پرٹریٹمنٹ پروجیکٹس پر سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی ایک ماہ تک کیلئے ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div