Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

رانا مشہود احمد کی آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019 07:53am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:سابق وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود احمد نے آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

 نیب لاہور نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد کو پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں آج طلب کیا تھا۔

رانا مشہود کے وکلا ءنے ان کے پیش نہ ہونے کی درخواست نیب کو بھجوا دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ نجی مصروفیت کی وجہ سے آج نیب میں پیش نہیں ہوسکتے،پنجاب یوتھ فسٹیول کیس میں وہ اپنے وکلاء کے ذریعے پہلے ہی جواب جمع کروا چکے ہیں۔

درخواست کے مطابق رانا مشہود اب 8اگست کو نیب لاہور میں پیش ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div