Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بارش سے لوگ مرگئےمگرانہیں کوئی فرق نہیں پڑا،جسٹس گلزاراحمد

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019 09:58am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے بارش کے بعد کراچی کی ابتر صورتحال سے متعلق درخوا ست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ بارش سےاتنےلوگ مرگئےمگرانہیں کوئی فرق نہیں پڑا۔

‎سپریم کورٹ کراچی رجسٹری  میں جسٹس گلزار احمدکی سربراہی میں ‎بارش کے بعد کراچی کی ابتر صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ بارشوں سے کراچی ڈوب گیا، کچھ لوگ کیفے پیالہ پر بیٹھےتھے،میر صاحب  نے تو بارش سے بچنے کیلئے کوٹ بھی پہن رکھا تھا۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ بارش سےاتنےلوگ مرگئےمگرانہیں کوئی فرق نہیں پڑا،ابھی تک بارش کاپانی جمع ہے اور اگلےہفتےپھر بارش ہوگی، آپ لوگ انجوائےکریں ساری اذیت شہریوں کیلئےہے۔

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کرنےکی تنبیہ کردی۔

عدالت نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سے پوچھ کر بتائی کچھ کررہے ہیں یا نہیں،اگر مطمئن نہ ہوئے تو آج ہی وزیراعلی کو نوٹس جاری کردیں گے۔

جسٹس گلزار نے کہا کہ سندھ حکومت شہر حکومت ناکام ہوچکیں،اگر وفاق نے مداخلت کی تو اس کا مطلب سمجھ رہے ہیں آپ لوگوں کو اس کی سنجیدگی کا علم نہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ  نے بتایا کہ کیفے پیالہ پر میئر اور گورنر گئے تھے جس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سندھ حکومت سے تو اتنابھی نہیں ہو سکا،بنگلے میں بیٹھ کر ہدایات دے رہے تھے۔

جسٹس گلزار احمد  نے کہا کہ سنا ہےچند دنوں بعد پھر بارشیں ہوں گی، کیا ہوگا شہر کا، معذرت کے ساتھ عدالتی حکم پر کوئی عمل نہیں کررہا، وزیراعلی کوتوہین عدالت کےنوٹس کےسوائےکوئی چارہ نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div