Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مودی نےکشمیر کا جو حل دیا وہ پوری دنیا نے دیکھ لیا،خواجہ آصف

اپ ڈیٹ 07 اگست 2019 10:54am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ  ن کے رہنماء خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مودی نےکشمیر کا جو حل دیا وہ پوری دنیا نے دیکھ لیا،تاریخ پڑھنےسےکچھ نہیں ہوتا۔

سابق وزیردفاع خواجہ آصف  نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعظم نےبہت سےتاریخی حوالےدیئے،میں نہیں سمجھتاکہ وزیراعظم نےتاریخ سےکچھ سیکھا،آج ہم عملی طورپرمقبوضہ کشمیرسےہاتھ دھوبیٹھے،ایک سال میں بھارت نےہماری بات کا جواب نہیں دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کومودی سے مسئلہ کشمیرکے حل کی امیدتھی،وزیراعظم نےکہاتھاکہ مودی منتخب ہوگیاتوکشمیرکامسئلہ حل ہوجائےگا،مودی نےکشمیر کا جو حل دیا وہ پوری دنیا نے دیکھ لیا،تاریخ پڑھنےسےکچھ نہیں ہوتا، سبق سیکھناہوتاہے،وزیراعظم تاریخ نہیں مستقبل بتائیں وہ کیا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگتاہےوزیراعظم نےتاریخ سے کچھ نہیں سیکھا،بھارت سے امن کی حکومتی پالیسی ناکام ہوگئی،پاکستان نے او آئی سی کا پلیٹ فارم کھودیا،یو اے ای کشمیریوں کی مدد کوتیارنہیں ہے،یواےای نےہمیں ڈالر زضرور دیئےکیوں کہ ہم نےجھولی پھیلائی تھی۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ مودی بھارت کو ہندو اسٹیٹ بناناچاہتےہیں،کشمیرکی صورتحال پر24گھنٹے تک حکومت خاموش رہی،جہاں جاتے ہیں وہاں کشکول پکڑا ہوا ہوتا ہے، ہم نے یمن کے معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لیا تھا، ایسے وقت میں وزیراعظم لیڈ کرتا ہے کل قوم تقسیم دکھائی دی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں سفارتی سطح پر اس مسئلے کا مقابلہ کرنا ہے،ہمیں اسلامی دنیا میں اس معاملے کو اٹھانا ہوگا،فوجی سطح پر مقابلہ بھی ہم پر مسلط کیا جاسکتا ہے،کشمیرکا مسئلہ متقاضی ہےقوم متحد ہوکراس کا مقابلہ کرے،کشمیرپرحکومتی پالیسی مکمل طورپر ناکام دکھائی دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہا گیاڈونلڈٹرمپ آفرکررہاہے،کیا یہ کوراپ تھا،وزیراعظم ایوان کوبتائیں کہ آپ افغانستان میں کیاکرنےجارہےہیں،پاکستان پوری مسلم امہ میں تنہاہوگیا ہے،اب کشمیریوں کو ایل او سی کےاس طرف دھکیلاجائےگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div