Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس :مشاہداللہ اور فوادچوہدری میں تلخ کلامی

اپ ڈیٹ 07 اگست 2019 10:57am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کے سینیٹر مشاہد اللہ اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری میں تلخ کلامی ہوئی،دونوں کے درمیان گالم گلوچ بھی ہوئی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشاہد اللہ خان اور فواد چوہدری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، ،سنیٹر مشاہد اللہ خان کی تقریر کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لقمہ دیا تو ایوان میں ماحول گرم ہو گیا۔

معاملہ مشاہد اللہ کی تقریر کے دوران فواد چوہدری کے بولنے پر شروع ہوا، فواد چودھری کے بات کرنے پر مشاہد اللہ نے کہا ڈبو چپ کرو،تم ہو ہی ڈبو، اور اپنے روئے سے ثابت کر رہے ہو۔

سینٹر مشاہد اللہ خان نے فواد چودھری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈبو کو تو میں باندھ کر آیا تھا، یہ کہاں سے نکل آیا،جس پرفواد چوہدری مشاہد اللہ کے الفاظ پر بھڑک اٹھے ۔

فواد چوہدری کے ردعمل پر مشاہد اللہ خان بولے اس کا سوئچ ذرا بند کرنا،کوئی بات نہیں آہستہ آہستہ تمیز سیکھ جائے گا۔

فواد چوہدری جواب میں بولے چیئرمین صاحب اسے چپ کرائیں ،فواد چوہدری نے جذبات میں مشاہد اللہ خان کی طرف لپکنے کی کوشش  کی تو دیگر ارکان نے معاملہ رفع دفع کرایا۔

چیئرمین سینیٹ حکومتی اراکین اور مشاہد اللہ کو خاموش کراتے رہے، مشاہد اللہ نے جابجا اشعار بھی پڑھے تو کسی کی تالیاں بجائیں اور کسی نے احتجاج کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div