Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بلاول بھٹوکی مریم نواز کی گرفتاری کی شدید مذمت

شائع 08 اگست 2019 10:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

 ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی کارروائی پرسکون ماحول میں چل رہی تھی کہ مریم نوازکی گرفتاری کی خبر نے ماحول گرما دیا ۔

اجلاس میں لیگی نائب صدرمریم نوازکی گرفتاری پر  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوبھڑک گئے۔

پارلیمنٹ میں دھواں دھار خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری  نے نقطہ اعتراض پر اظہارخیال کرتے ہوئے گرفتاری کی مذمت کی اور موجودہ حکومت کو امریت سے بھی بدترقراردیا اور ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

 بلاول بھٹوکی تقریرکا جواب وفاقی وزیرمرادسعید نے دیا ، مراد سعید کے خطاب کے دوران ن لیگ نے نعرے بازی شروع کردی ،اسپیکرڈائیس کا گھیراؤ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔

 نعرے بازی کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس جمعہ تک کیلئے ملتوی کردیا ۔

مراد سعید نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو شروع کی تو ن لیگ اراکین نے نعرے بازی شروع کردی ، حکومتی اور اپوزیشن اراکین ایک دوسرے کے سامنے آ گئے ۔

 حکومت اور اپوزیشن اراکین نے ایک دوسرے کے دھکے بھی دیئے ، شدید احتجاج کے باعث حکومتی اراکین واپس پارلیمنٹ ہاؤس میں چلے گئے ۔

اس کے بعد بلاول بھٹو پارلیمنٹ کی راہداری میں  بھی خوب گرجے برسے،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں احتجاج کیا،آج اتحاد کی ضرورت تھی،مودی پرتنقید اورمذمت کا وقت ہے،لیکن اپوزیشن سےانتقام لیاجارہاہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی انا اورغرورپرقابونہیں کرپا رہے،سیلکٹڈ وزیراعظم سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آمر ضیا کےدورمیں خواتین پر مقدمے ہوتے تھے اور اب نئے پاکستان میں بھی خواتین کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div