Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی میں تیزبارش،2افرادکرنٹ لگنے سے جاں بحق

اپ ڈیٹ 10 اگست 2019 10:45am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارش کے باعث 2افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق اور2افراد درخت گرنےسے زخمی ہوگئے۔

کراچی میں مون سون کے دوسرے اسپیل نے موسم تو خوشگوار کردیا لیکن شہری خوشی کے ساتھ بدانتظامی کے خوف میں پھر مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں ڈیفنس، محمودآباد، پی ای سی ایچ ایس، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، بہادرآباد، ایئرپورٹ، شاہ فیصل کالونی سمیت متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

کے الیکٹرک کے دعوے پر دھرے رہ گئے،بارش شہریوں کیلئے رحمت کی بجائے زحمت بن گئیں۔

بارش کے باعث منگھوپیر کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق  ہوگیا جس کی شناخت 25 سالہ رئیس نواب کے نام سے ہوئی ہے،رئیس نواب گھر میں پانی کی موٹر ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ادھر سولجر بازار کے علاقے لال فلیٹ کے قریب پارکنگ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ جہانگیرآباد میں کار پر درخت گرنے 2افراد زخمی بھی ہوگئے۔

 قربانی کیلئے لائے جانے والے مویشیوں کو بھی خطرات درپیش ہیں، ایک گائے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی،شہریوں کا کہنا ہے کہ پیشگی اطلاع کے باوجود موثر اقدامات کا نہ ہونا بدترین غفلت ہے۔

ابرِ رحمت کراچی والوں کیلئےزحمت بن گئی ہے،بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونا شروع ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے،کورنگی اور لانڈھی کی شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، انڈسٹریل ایریا کورنگی نالہ اوور فلو کرنے کے باعث پانی سڑکوں پر آگیا۔

ادھر بلدیاتی اداروں کے نالوں کی صفائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جبکہ نکاسی آب کے کام کیلئے بلدیاتی اداروں کا عملہ بھی غائب ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک ایک بار پھر بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، ملیر، کورنگی، لانڈھی، گرومندر، سرجانی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہے، جبکہ اولڈ سٹی ایریا، لیاری، محمودآباد، گڈاپ، کیماڑی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کوبارش کے موسم میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں اور برقی آلات ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے لوگوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div