Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

مریم نواز کیلئے جاتی امراءکو سب جیل قرار دینے کی قرارداد جمع

اپ ڈیٹ 10 اگست 2019 10:43am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کیلئے جاتی امرا ءکو سب جیل قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔

 مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نیب آفس میں خواتین کے لیے کوئی جگہ نہیں، ڈے کیئر سینٹر صرف نیب آفس میں کام کرنے والی خواتین اور ان کے بچوں کیلئے مختص ہے،نیب لاہور آفس میں تفتیش کیلئے کوئی ایک خاتون افسر بھی موجود نہیں، مردوں کیلئے مخصوص جگہ پر مریم نواز سے تفتیش کرنا غیر قانونی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جس طرح نیب نے فریال تالپور کی اسلام آباد رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا ہے اسی طرح مریم نواز کی رہائشگاہ جاتی امرا کو بھی سب جیل قراردیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div