Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

نیپرا کا کراچی میں کرنٹ لگنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس  

اپ ڈیٹ 17 اگست 2019 11:01am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:نیپرا نے کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بجلی کے بدترین بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا۔

 مون سون بارشوں نے کراچی میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی،سپلائی کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے متعدد افراد لقمہ اجل بنے تو بے شمار اس سے زخمی بھی ہوئے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی ممکنہ غفلت کا جائزہ لینے کیلئے باضابطہ تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپرا کے مطابق ، کراچی میں یہ بنیادی حقائق کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کے قوانین اور معیارات کی خلاف ورزی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

 نیپرا نے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور نیپرا ریگولیشن ستائیس اے  کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا واقعی کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث یہ حادثات پیش ائے ہیں۔

اس ضمن میں نیپرا نے سینئر افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے،جسے 15روز میں معاملے کے مکمل چھان بین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div