Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

این ڈی ایم اے کی تربیلا ڈیم انتظامیہ کو ہنگامی انتظامات کرنے کی ہدایات

اپ ڈیٹ 19 اگست 2019 07:56am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:این ڈی ایم اے نے بھارت کی جانب سے لداخ ڈیم سپل ویزکھلنے کے بعد تربیلا ڈیم کی انتظامیہ کو ہنگامی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ۔

 بھارت کی آبی جارحیت ،پاکستان کواطلاع دیئے بغیر لداخ ڈیم کے سپل ویزکھول دیئے جس سے پنجاب میں سیلاب کے خدشات بڑھ گئے ہیں ۔

 این ڈی ایم اے نےسپل ویز کھلنے کے بعد تربیلا ڈیم کی انتظامیہ کو ہنگامی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

 سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے سے تربیلا ڈیم انتہائی سطح عبورکرسکتا ہے ،تربیلا ڈیم میں پہلے ہی پانی کی سطح صرف پونے دو فٹ انتہائی درجے سے کم ہے ڈی آئی خان اور تربیلا نہرکے اطراف لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں  ۔

 انتظامیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرے ،بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے سےگنڈا سنگھ کے مقام سے پانی کا بڑا ریلا گزرے گا،ریلا 125,000سے 175,000کیوسک رینج کاہوسکتا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div