Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ڈونلڈ ٹرمپ کی مودی سے گفتگو:کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور

شائع 20 اگست 2019 04:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے گفتگو میں انہیں پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس ہوگن گِڈلے کے مطابق، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف شکایتیں کیں۔

 وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم سے پاک بھارت تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس ہوگن گڈلے کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں امن قائم رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کو پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ علاقائی امن کی صورتحال کو خراب نہ ہونے دیا جائے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات اور دوبارہ ملاقات کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ صدر ٹرمپ اور مودی نے بہت جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ 16 اگست کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

صدرٹرمپ نے عمران خان سے گفتگو میں بھی کشمیر میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاک بھارت باہمی مذاکرات پر زور دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div