Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کرپشن کیس: رانا مشہود کل پھر طلب

اپ ڈیٹ 21 اگست 2019 10:26am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کرپشن کیس میں تحقیقات کیلئے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو نیب لاہور نے کل پھر طلب کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق سابق وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود کو 11بجے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ پیشی پر رانا مشہود نیب ٹیم کو مطمئن نہیں کر پائے تھے،اسی لئے انہیں ایک بار پھر طلب کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ کے رہنما رانا مشہود اس سے پہلے بھی متعدد بار نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔

گزشتہ پنجاب حکومت کی جانب سے 2011 اور 2012 میں کروائے گئے یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی جبکہ نیب اس سے قبل سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انور سمیت کئی ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div