Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کشیدگی کے باوجود مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

شائع 22 اگست 2019 06:04pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بالاکوٹ حملے کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  نے فرانس جانے کےلئے پاکستان کا فضائی  راستہ اختیار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے جمعرات کو فرانس جانے کےلئے مودی کے جہاز ایئر انڈیا ون کو  فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔

بھارتی وزیر اعظم فرانس، عرب امارات اور بحرین کے سرکاری  دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے بھارتی جنگی جہازوں کی پاکستانی فضائی حدود میں دراندازی کے بعد سے پاکستان نےبھارت کےلئے  اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔

پاکستانی میڈیا میں اس معاملے پر اب آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ہیں۔

صحافی سعدیہ افضال نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان نے مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کیوں دی؟  بین الاقوامی سول ایوی ایشن قواعد یا کچھ اور؟

انہوں نے مزید کہا ایل او سی خلاف ورزیاں، بالا کوٹ، بھارتی مقبوضہ کشمیر، آبی دہشتگردی اور کیا نہیں لیکن وہ ہماری فضائی حدود استعمال کرسکتا ہے۔ پھر سمجھوتا ایکسپریس پر پابندی کیوں لگائی جو دونوں طرف کے عوام کی ایک سہولت ہے۔

کامران شفیع نے سوال پوچھا یہ مودی کا ایئر کرافٹ ہے؟  

جبکہ وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومتی ذرائع سے تصدیق کر کے اس کے متعلق بتائیں گے۔

ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر اجتماعی طور پر بھارت کے لئے فضائی حدود بند نہ کیں تو ایسا ممکن نہیں تمام کمرشل فلائٹس کو جانے دیں اور مودی کو روک دیں۔ اس کےلئے آپ کو مکمل بند کرنا پڑیگا اور یہ پاکستان سے زیادہ بھارت کےلئے مسئلے کی بات ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div