Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

راولپنڈی اوراسلام آباد میں میٹرو بس کا کرایا بڑھا دیا گیا

اپ ڈیٹ 23 اگست 2019 07:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:گیس، بجلی، پٹرول اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس کا کرایا بڑھا دیا گیا، مسافر اب 20 روپے کے بجائے 30 روپے دینے پر مجبور  ہوگئے۔

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور مشکل ، عوام کو ریلیف دینے کی دعویدار تحریک انصاف کی حکومت نے میٹروبس سروس کا کرایا بڑھا دیا۔

 جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آباد میں چلنے والی میٹروبس کا کرایا 50فیصد بڑھا دیا گیا، اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں کو اب 20 روپے کی بجائے 30 روپے دینا ہوگے ۔

  مہنگائی کی چکی میں پسے عوام نے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امیروں پر ٹیکس لگانے کے بجائے غریب کی جیب پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ کرایا فکس کرنے کے بجائے کلو میٹر کے حساب سے پیسے لئےجائیں جبکہ اکثر میٹروس اسٹیشن پر برقی سیڑھیاں اور لفٹ بھی خراب ہوچکی ہیں،جس سے بزرگ شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div