Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پبلک سروس کمیشن کیس:درخواست گزار کو انٹرویو کی اجازت

اپ ڈیٹ 23 اگست 2019 07:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے پبلک سروس کمیشن کیخلاف کیس میں درخواست گزار کو انٹرویو کی اجازت دیتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے پبلک سروس کمیشن کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

ڈاکٹر رانی کی جانب سے شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پبلک سروس کمیشن اپنے ہی رولز پر عملدرآمد نہیں کررہااور1پوسٹ کیلئے 5امیدواروں کا انٹرویو کرنا پبلک سروس کمیشن کے رولز میں شامل ہے تاہم تمام تر اہلیت رکھنے کے باوجود ڈاکٹر رانی کو انٹرویو کی اجازت نہیں دی جارہی۔

عدالت نےدرخواست گزار کو انٹرویو کی اجازت دینے کے احکامات جاری کرکے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ میڈیکل سپرٹنڈنٹ پوسٹ کیلئے ڈاکٹر رانی نے ٹیسٹ پاس کیا تاہم پبلک سروس کمیشن کی جانب سے انہیں انٹرویو کی اجازت نہیں مل رہی تھی  جس کیخلاف ڈاکٹر رانی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div