Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم  رہنے کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 23 اگست 2019 07:37am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم  رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا۔

تاہم لاہور،سرگودھا، ڈی جی خان اور کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش لیہ میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،نورپورتھل 12، پارا چنار دس بھکر 03، اور لاہور میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی  جبکہ سب سے زیادہ گرمی سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم  رہے گا۔

 تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div