Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

قصور میں تباہی مچانے کے بعد دریائے ستلج کے پانی میں کمی

شائع 23 اگست 2019 06:50am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

قصور :قصور میں گنڈا سنگھ والا پر تباہی مچانے کے بعد دریائے ستلج کے پانی میں کمی آنا شروع ہو گئی۔

مون سون بارشوں اور بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے دریائے ستلج کے پانی نے گنڈا سنگھ والا کے کئی دیہات ڈبو دیئے، تباہی مچانے کے بعد پانی کی سطح میں اب کمی آنا شروع ہوگئی ہے جہاں پانی کا اخراج اب 49ہزار 460کیوسک ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے بعد ہیڈ سیلمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد 56ہزار 161کیوسک ہے،سیلابی ریلے کے باعث اوکاڑہ کی متعدد بستیاں زیر آب آگئیں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، چاچڑاں شریف کے مقام پر 4لاکھ 30ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے،سیلابی پانی سے خانپور کی درجنوں بستیاں زیر آب آنے سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران دریائے چناب اور راوی کے سرحدی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div