Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کرنٹ سے3نوجوانوں کی ہلاکت:کے الیکٹرک مالک اورسی ای اومفرورقرار

اپ ڈیٹ 27 اگست 2019 07:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :درخشاں پولیس نے کرنٹ لگنے سے 3 نوجوانوں کی ہلاکت کے کیس میں کے الیکٹرک کے مالک اور چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) کو مفرور قرار دیتے ہوئے اطلاعی رپورٹ مقامی عدالت میں جمع کرادی۔

سٹی کورٹ کراچی میں درخشاں کےعلاقے میں کرنٹ لگنے سے 3نوجوانوں کی ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی،درخشاں پولیس نے اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔

کے الیکٹرک کی غفلت اور پولیس کی پشت پناہی، درخشاں تفتیشی پولیس نے کے الیکٹرک کے مالک اور سی ای او و دیگر کو مفرور قرار دے دیا۔

 پولیس نے سنگین ملزمان کی گرفتاری کے بعد اب کے الیکٹرک کے افسران کو بھی گرفتار کرنے میں ناکامی کا اظہار کردیا،نوجوان مقتولین کے ورثا انصاف سے محروم ہیں۔

پولیس نے 12 روز کی تاخیر کے بعد اطلاعی رپورٹ جمع کراتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری 14 دن کی مہلت طلب کرلی۔

اطلاعی رپورٹ کے مطابق 11 اگست کو درخشاں تھانے کے حدود میں کرنٹ لگنے سے فیضان، حمزہ اور طلحہ تنویر کی ہلاکت ہوئی تھی،13 اگست کو حمزہ کے والد طارق محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔

مقدمہ کے الیکٹرک کے مالک عارف نقوی، سی ای او مونس علوی اور چئیرمین اکرم سمیت دیگر کیخلاف درج کیا گیا،ملزمان رپوش ہیں گرفتاری کیلئے مہلت دی جائے۔

عدالت نے درخشاں پولیس کو 14 دن کی مہلت دیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div