Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بھارت کو نیست و نابود کردیں گے، شیخ رشید

اپ ڈیٹ 29 اگست 2019 01:54pm

sheikhrasheed_imageee

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کو نیست و نابود کر دیں گے، کچھ بھارتی ایجنٹوں کو تکلیف ہے کہ میں جذبات کی بات کر رہا ہوں لیکن میں بہت سنجیدہ ہوں۔

راولپنڈی میں ہولی فیملی اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وجہ سے حل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 12 سے 12 بجکر 30 منٹ پر عمران خان کی کال پر لال حویلی کو بند کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ذمہ تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس تھی جنہیں بھارت جانے سے روک دیا، کسی میں جرات ہو تو چلا کر دکھائے۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ بیمار ہیں تو انہیں اسپتال منتقل ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فاشسٹ مودی نے غلط کام کیا وہ بھارت اور دنیا کو گمراہ کرنے جا رہا ہے، اس وقت تک دم نہیں لیں گے جب تک کشمیر کو آزاد نہ کرا لیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div