Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

'پاکستان کا محکمہ وائلڈ لائف مودی کے کنٹرول میں ہے؟'

شائع 14 ستمبر 2019 06:49pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سانپوں اور مگرمچھ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے پر رابی پیرزادہ کیخلاف محکمہ وائلڈ لائف مقامی عدالت پہنچا تو گلوکارہ نے ٹویٹر پر اپنا ردعمل دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ جانور ان کے ہيں ہی نہيں بلکہ انہوں نے کرائے پر لئے تھے۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ 'واحد ایک لڑکی نے ہندوستانی میڈیا کو ہلا کر  رکھ دیا، پچھلے پانچ سال سے سانپوں شیروں اور مگر مچھوں سے کھیل رہی ہوں کبھی نوٹس نہیں آیا۔ مودی کے دوستوں کچھ بھی کرلو، مودی کتا ہے اور رہے گا'۔

ایک اور ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ 'بھارتی وزیر اعظم مودی کیخلاف گانا گانے پر وائلڈ لائف نے چلان بھیجا میں کشمیری ہوں اور ایسی حرکتوں سے نا گھبراؤں گی نا ڈروں گی مجھے کشمیر سے پیار ہے مجھے مودی سے اس لئے دشمنی ہے کیونکہ وہ انسانیت کادشمن ہے'۔

 

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div