Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

’مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اوربھارت نیوکلیئر جنگ کے دہانے پرہیں‘

شائع 17 ستمبر 2019 04:40pm
فائل فوٹو

واشنگٹن :رکن امریکی کانگریس شیلا جیکسن لی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیرکی حیثیت کی تبدیلی کے فیصلے سے خطرناک بحران نے جنم لیا ہے ،بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی،مسئلہ کشمیرکے باعث پاکستان اوربھارت نیوکلیئر جنگ کے دہانے پر ہیں ۔

  امریکی کانگرس شیلا جیکسن نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ جموں وکشمیرکی حیثیت کی تبدیلی کے فیصلے سے خطرناک بحران نے جنم لیا ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی جبکہ مواصلاتی نظام بھی بند ہے ، بھارت میں حراستی کیمپ قائم کئے جارہے ہیں ۔

 انہوں نے کہا  کہ امریکا اوراقوام متحدہ کشمیر میں بحران کے خاتمے میں مؤثرکردارادا کریں،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بحالی فوری یقینی بنائی جائے ،  مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اوربھارت نیوکلیئر جنگ کے دہانے پرہیں ۔

 شیلا جیکسن لی نے کہا کہ  امریکی صدر ٹرمپ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر دونوں ملکوں میں مذاکرات کرائیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کرے ، پاک بھارت مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div