Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

گلوکار عدنان سمیع کو بھارت میں بھاری جرمانے کی سزا

شائع 17 ستمبر 2019 06:25pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

گلوکار عدنان سمیع کو بھارت میں زبردست دھچکا لگ گیا، ماضی میں 'پاکستانی شہری' ہونے کی وجہ سے انہیں قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کی سزا دے دی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے گلوکار عدنان سمیع پر پاکستانی شہری ہوتے ہوئے بھارت میں قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

گلوکار پر بھارت کی فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کی ایپلیٹ ٹربیونل نے گلوکار پر 50 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

عدنان سمیع نے 2003 میں ممبئی میں 8 فلیٹس خریدے تھے اور بحیثیت پاکستانی شہری انہیں ریزرو بینک آف انڈیا کی پیشگی اجازت کے بغیر یہ فلیٹس خریدنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ تاہم ٹربیونل نے 2010 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اسپیشل ڈائریکٹر (ممبئی) کی جانب سے جائیداد کی ضبطگی کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

عدنان سمیع کی جائیداد ضبط ہونے سے تو بچ گئی مگر ان پر عائد جرمانے کو 20 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ بھارتی روپے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جرمانے کی رقم 12 ستمبر کو جاری ہونے والے حکم کے تین ماہ کے اندر ادا کرنا لازمی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div