Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نئے اسمارٹ فون اسپارک 4 کی لانچ کیلئے ٹیکنو اور ائیرلنک میں اشتراک

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2019 04:15pm
سائنس

Untitled-1

چین کی شہرت یافتہ اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو نے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونکیشن کمپنی ایئرلنک سے اشتراک کرلیا۔ معاہدے کا مقصد ملک کے تمام علاقوں میں فون کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

ٹیکنو اور ایئرلنک کی شراکت داری کا اعلان پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ ییلو اسٹون اور یونائیٹڈ موبائل بھی ٹیکنو کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں گے۔ ٹیکنو نے ایئرلنک کے ساتھ شراکت کا فیصلہ ملک کی موبائل مارکیٹ میں اپنی بالادستی قائم کرنے کیلئے کیا ہے۔

اسپارک گو کی کامیابی کے بعد سے کمپنی اپنے اسمارٹ فون کی پہنچ کو مزید وسیع کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ یہ لاکھوں صارفین کے ذہنوں تک ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تمام مارکیٹوں تک پہنچ سکے۔

اس شراکت داری کا اثر صرف ٹیکنو پر ہی نہیں پڑے گا بلکہ 45 سال کا تجربہ رکھنے والی ایئرلنک بھی اس سے بھرپور فائدہ حاصل کرے گی اور اس کے ساتھ ایئرلنک کے پورٹ فولیو میں اسمارٹ فون بنانے والی ایک اور مشہور و معروف کمپنی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

پیر کو پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا گیا کہ ایئرلنک کمپنی ٹیکنو کے اسپارک 4 کو مارکیٹ میں تقسیم کرے گی، یہ اسپارک گو کا اپ گریڈ ورژن ہوگا جو ماہِ اکتوبر کے درمیان میں لانچ کیا جائے گا۔

جدید ترین تھری ڈی یونی باڈی اور عمدہ ڈیزائن کا حامل  اسپارک 4 دلکش رنگوں کے ساتھ اینڈرائیڈ 9.0 کے نئے آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا۔ اسپارک 4 کی سب سے خاص بات اس کی 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ جو صارفین کو چارجنگ ختم ہونے کے خوف سے دور رکھے گی۔

نئے اسمارٹ فون کا جدید ترین ڈسپلے 6 اعشاریہ 5 انچ کا ہے اور اس میں فیس اَن لاک کا آپشن بھی موجود ہے۔ ہمہ وقت تین ریئر کیمروں (13 میگا پکسل + 2 میگا پکسل + وی جی اے) سے مزین اس موبائل میں بیک وقت دو فلیش بھی موجود ہیں۔ اس میں مائیکرو سلِٹ فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا بھی موجود ہے۔

2.0 گیگاہرٹز کے کواڈ کور پروسیسر سے لیس اس موبائل میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی روم موجود ہے، ساتھ ہی موبائل میں بلٹ ان اسٹوریج کو 256 جی بی تک بڑھانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div