Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں کوئی بہتر تجربہ کار بندہ نہیں ہے؟'

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2019 03:02pm
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی/ فائل فوٹو

چونیاں واقعے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی بول پڑے، وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ چلانے کا وقت آپہنچا ہے، سندھ اور پنجاب میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر دل خون کےآنسو روتا ہے۔

شاہد آفریدی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں کوئی بہتر تجربہ کار بندہ نہیں ہے؟

بوم بوم نے وزیراعظم کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ریاست مدینہ میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دے دی جاتی اور اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ہر پاکستانی اپنی ذمہ داری محسوس اور ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ذمہ داری مل جائے وہ کام نہ کرے توغلط ہے، اچھے کردار اور ٹیکنیکل لوگوں کو سامنے لانا ضروری ہے، جن بچیوں کو زیادہ تعلیم نہیں مل پا رہی انھیں اگے بڑھانا ہے۔

بوم بوم نے مزید کہا کہ کراچی کا بڑا کون ہے میئر وہ ہمیشہ روتا ہی رہتا ہے، اگر آپ کو اختیارات نہیں مل رہے تو کرسی چھوڑ دیں، ہم ایک نہیں بلکہ فٹبال بن کر رہ گئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ جو قانون بناتا ہے وہی اسکو توڑنے میں پہل کرتا ہے، میئر کراچی نے میرے ساتھ بھی بڑی بڑی باتیں کیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو میرے ساتھ صرف تصاویر بنانے کا شوق ہے، اگر یہ لوگ کام کرنا شروع کردیں تو فرشتہ نہ بن جائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div