Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں14روز کی توسیع

شائع 18 ستمبر 2019 11:26am
حمزہ شہباز- فائل فوٹو

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں14روز کی توسیع کردی۔ آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کی۔

حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں14روز کی توسیع کرتے ہوئے دو اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت جج جواد الحسن نے کی۔

حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث شہباز شریف اسلام آباد ہیں۔

عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جبکہ حمزہ شہباز، فواد حسن فواد، احمد چیمہ اور شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی۔

رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div