Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

شائع 18 ستمبر 2019 01:07pm

لاہور: سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم نے تیاریاں شروع کردیں، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تریبتی کیمپ لگ گیا، ساتھ ہی ٹکٹوں کی فروخت کا بھی اعلان کردیا گیا۔

سیریز کیلئے آن لائن بکنگ بیس ستمبر سے شروع ہوگی جبکہ اگلے ہی روز اکیس ستمبر سے ٹکٹس ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں دستیاب ہوں گی۔

کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا۔

آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

قائد، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کا ٹکٹ 2000 روپے میں ملے گا۔

‏حنیف محمد، جاوید میاں داد اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے ہوگی۔

ون ڈے میچز ستائیس، انتیس اور دو اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی ہونگے۔

لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

‏انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا۔

‏عبدالحفیظ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کا ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا۔

‏عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ 3000 جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا ٹکٹ 5000 روپے میں ملے گا۔

‏شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی میچز پانچ، سات اور نو اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div