Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

چونیاں:3 بچوں کا بہیمانا قتل:لواحقین انصاف کے منتظر

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2019 05:45pm
فائل فوٹو

چونیاں:قصور کے علاقے چونیاں میں 3 معصوموں کے بہیمانا قتل پر پورا شہر سراپا احتجاج ہے۔

چونیاں کا مرکزی بازار بند رہا،مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے اور تھانہ سٹی کا بھی گھیراؤ کیا،اسکول کے بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے،مشتعل مظاہرین نے مقامی ایم پی اے شیخ علاؤالدین کے ڈیرے اور پیٹرول پمپ پر بھی توڑ پھوڑ مچادی۔

پولیس نے تحقیقات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں

گزشتہ روز چونیاں سے لاپتہ تین بچوں کی لاشیں انڈسٹریل اسٹیٹ کے عقب سے ملی تھیں،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک بچے فیضان کے ساتھ بدفعلی ثابت ہوئی،معصوم کو ریپ کے بعد گلا گھونٹ کر بلندی سے پھینکا گیا تھا،پولیس نے تحقیقات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ملزمان کو جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ملزمان کو جلد کیفرکردار تک پہنچانے کا یقین دلایا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے چونیاں واقعے پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو معطل کردیا۔

چونیاں:3 ماہ قبل اغوا ء علی حسنین کے والدین بھی غم سے نڈھال

چونیاں سے 3 ماہ قبل اغوا ءہونے والے معصوم علی حسنین کے والدین بھی غم سے نڈھال ہیں،گزشتہ روز جن تین بچوں کی لاشیں ملی تھیں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان میں ایک  ایک لاش علی حسنین کی بھی ہے۔

متاثرہ خاندان حکومت سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں،مقتول فیضان کے والد نے قاتلوں کی سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیرقانون پنجاب کی لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی

وزیرقانون پنجاب راجا بشارت بھی چونیاں پہنچے،غمزدہ خاندانوں سے ملاقات کی اورانصاف کی فراہمی کا یقین دلایا۔

چونیاں سے ہی ایک اور بچے کے اغوا ءہونے کا انکشاف،مقدمہ درج

ادھر چونیاں سے ہی ایک اور بچے کے اغوا ءہونے کا انکشاف ہوا ہے،17 سالہ امیر حمزہ 3 ماہ قبل لاپتہ ہوا۔ جس کا مقدمہ اب درج کیا گیا۔

اب تک علاقے سے 5بچے اغوا ہوچکے ہیں،جن میں سے 3کی لاشیں مل چکیں ہیں،اب علاقے میں خوف پھیلنے لگا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div