Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ایئر چیف کی ملاقات

شائع 18 ستمبر 2019 05:54pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ایئر چیف مجاہد انور خان کی ملاقات ، جس میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اوراس کی ترقی کے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اوراس کی ترقی کے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

فائل فوٹو

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اورعزم و حوصلے کی تعریف کی ۔

 اس موقع پر چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور پاک فضائیہ کے سربراہ نے  کسی بھی خطرے سے پاکستانی فضائی حدود کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div