Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان آج 2روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

شائع 18 ستمبر 2019 07:01pm
وزیر اعظم پاکستان عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج 2روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے،دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت سے کشمیرمیں بگڑتی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔

 ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم 19 اور 20 ستمبرکوسعودی عرب کا دورہ کریں گے،جس کے بعد وزیراعظم اقوام متحدہ کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے سعودی عرب کے دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور 5 اگست کے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر گفتگو ہو گی۔

وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مذید فروغ ملا ہے۔

وزیراعظم سعودی عرب کے دورے میں باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div