Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 46ویں روز،قابض فوج نسل کشی میں مصروف

شائع 19 ستمبر 2019 04:44am
فائل فوٹو

مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیاں 46ویں روز میں داخل ہوگئیں ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود وادی سے کرفیو نہیں ہٹایا گیا۔قابض فوج نسل کشی میں مصروف ہے۔

آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا46واں  روز ہے۔بچے اسکول نہیں جا  رہے ، روزگار تقریبا ختم ہوچکا  ہے ، لاکھوں لوگ گھروں میں قید  ہیں اور انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

  دنیا کو کشمیر کی صورتحال سے  آگاہ کرنے کےلئے نظربند حریت رہنما  سید علی گیلانی نے میڈیا رہنماؤں  کو اپنے گھر بلایا لیکن قابض فوج  نے صحافیوں کو باہر ہی روک دیا۔

  بھارتی سپریم کورٹ پہلے ہی وادی  میں کرفیو ہٹانے کا حکم دے چکی  ہے لیکن اِن سب کے باوجود مودی  سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div