Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مشتاق سکھیراکوفوری طور پر عہدے پر بحال کرنے کا حکم

شائع 19 ستمبر 2019 08:03am
فائل فوٹو

اسلام آبادہائیکورٹ نےمشتاق سکھیرا کی برطرفی سےمتعلق حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردیتےہوئے انہیں فوری عہدے پر بحال کرنے کا حکم دےدیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو فوری عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب بحالی کے معاملہ پر  محفوظ فیصلہ  سنایا۔

عدالت نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں  عہدے پر بحال کر دیا ہے ۔

عدالت نے مشتاق سکھیرا کی  عہدے سے برطرفی کا حکومتی نوٹیفکیشن  کالعدم قرار دے دیا ہے۔

حکومت نے 13 جون کو مشتاق سکھیرا کو برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھاجسے  انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div