Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

خورشید شاہ کا دوروزہ راہداری ریمانڈ منظور

شائع 19 ستمبر 2019 10:48am

احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کادو روزہ راہداری ریمانڈ منظورکرلیا۔

پیپلزپارٹی کے اہم رہنماسابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا دوروزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔سخت سیکیورٹی میں خورشید شاہ کو احتساب عدالت پہنچایا گیا۔

نیب نے جج محمد بشیر سے سات روز کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ خورشید شاہ کےخلاف نیب سکھر میں کیس چل رہا ہے۔راہداری ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے خورشید شاہ کاراہداری ریمانڈ 21 ستمبر تک منظورکرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نےان پر لگائے جانے والےالزامات کوجھوٹاقراردیا۔

 خورشید شاہ نے کمرہ عدالت میں آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کی تاہم نیب کے تفتیشی افسر نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

آصف زرداری نے بھی خورشید شاہ کے ساتھ کچھ منٹ بات کرنے کی مہلت طلب کی تاہم نیب افسر خورشید شاہ کو ملاقات سے روکتے رہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div