Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

شہباز شریف کی ایک ہفتے میں‌ نواز شریف سے جیل میں تیسری ملاقات

شائع 19 ستمبر 2019 04:11pm
فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ایک ہفتے میں‌ سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تیسری ملاقات کی۔

 سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں‌ شہباز شریف، ان کی والدہ، داماد کیپٹن ر صفدر اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے نواز شریف کو خورشید شاہ کی گرفتاری، بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس،مریم نواز کے کیسز، العزیزیہ ریفرنس کے حوالہ سے گزشتہ روز ہونے والی سماعت اور مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے متعلق آگاہ کیا۔

نواز شریف نے خورشید شاہ کی گرفتاری پر مایوسی کا اظہار کیا، سابق وزیر اعظم کے ساتھ اہلخانہ کی جیل میں ملاقات 2گھنٹے تک جاری رہی ،اہلخانہ نے انکے ساتھ کھانا کھایا جبکہ ڈاکٹر عدنان نے ان کا طبی معائنہ بھی کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div