Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کراچی میں کانگو وائرس ایک اور زندگی نگل گیا

شائع 20 ستمبر 2019 10:26am
فائل فوٹو

کراچی میں کانگووائرس ایک اورزندگی نگل گیا۔ وائرس کے باعث عزیزآباد کا رہائشی 56 سالہ محمود علی جاں بحق ہوگیا۔ رواں برس کانگو سے ہلاکتوں کی تعداد 18ہوگئی۔

کراچی میں کانگووائرس  سے ایک اورشہری جان کی بازی ہارگیا۔

وائرس سےعزیزآباد کا56سالہ رہائشی دم توڑ گیا۔

محمود علی واٹر بورڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرکے عہدے پر تعینات تھے ۔جنہیں چندروزقبل تیزبخارکی شکایت

کےباعث اسپتال منتقل کیاگیا تھا ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں رواں سال 18افراد کانگو وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

طبی ماہرین  کا کہنا ہے کہ مویشیوں کےقریب جاتے ہوئے احتیاط برتی جائے۔

کانگو وائرس مویشیوں کےجسم پرموجودچیچڑکےکاٹنے سے انسانی جسم میں منتقل ہوجاتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div