Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

سندھ کے عوام کتوں کے رحم و کرم پر

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2019 05:13pm

سندھ حکومت نے عوام کو کتوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا۔ سندھ انتظامیہ کتا مار مہم کے لیے زہر منگوانا بھی چاہے تو نہیں منگوا سکتی کیوں کہ کسٹم حکام اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ایسی دوا درآمد کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ گویا عوام سندھ حکومت کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کا شکار ہیں۔

چند دنوں قبل خیرپور کے رہائشی نے لاڑکانہ میں ماؤں کے ہاتھوں میں دم توڑا تھا۔ بچے کو کتے نے کاٹا تھا لیکن معصوم کو کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں لگ سکی تھی۔

اس کی بڑی وجہ سندھ کے اسپتالوں میں ریبیز ویکسین موجود نہ ہونا ہے لیکن وزراء کی فوج ان خبروں کی تردید کرتی آئی ہے۔

میڈیا میں خبریں نشر ہونے کے بعد حکومت سندھ نے کتا مار مہم کے آغاز کا اعلان تو کیا لیکن انتظامیہ کتا مار مہم کے لیے زہر منگوانا بھی چاہےتو نہیں منگوا سکتی۔

کسٹم حکام اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ایسی دوا درآمد کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ گویا حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث سندھ کے باسی خونخوار کُتوں کے رحم وکرم پر ہی رہیں گے۔

لاڑکانہ میں بچے کی ہلاکت کے بعد سندھ سرکار حیدرآباد میں ڈائریکٹر جنرل صحت کے دفتر میں شکایت سیل قائم کرکے خاموش ہوگئی۔

جب آج نیوز نے شکایت سیل کے نمبرز پر رابطہ کیا تو کئی گھنٹے تک فون نہیں اٹھایا گیا اور جب بات بھی ہوئی تو کوئی حل نہ نکل سکا۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ شکایت سیل کے نمبر9240106-022 پر گھنٹی تو بج رہی ہے لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہورہا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div