Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملے بند کرنے کا اعلان

شائع 21 ستمبر 2019 05:51am

حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر میزائل حملے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

سربراہ حوثی سپریم کونسل مہدی المشاط کا کہنا ہے اُمید ہے سعودی عرب اس خیرسگالی کا مثبت جواب دے گا۔ جنگ کسی کےمفاد میں نہیں۔امن کوششوں کو نظر انداز کیا گیا تو جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

مہدی المشاط امن کوشش کامقصد سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے قومی مفاہمت حاصل کرنا ہے۔

حوثی رہنما کا صنعا ایئر پورٹ کو کھولنے اور الحدیدہ بندرگاہ تک رسائی کا بھی مطالبہ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div