Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

لیاقت قائم خانی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور

شائع 21 ستمبر 2019 10:40am

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتارسابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کادوروزہ راہداری ریمانڈ منظورکرلیا گیا۔احتساب عدالت راولپنڈی نےملزم کےطبی معائنےکی ہدایت کردی۔ 23ستمبرکواحتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 کراچی سے گرفتارسابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کواحتساب عدالت راولپنڈی میں پیش کردیا۔

 لیاقت قائم خانی کواحتساب عدالت نمبرایک کے جج پرویزاسماعیل جوئیہ کے روبرو پیش کیا گیا۔نیب پراسیکیوٹرنے لیاقت قائم خانی کے2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے ملزم کا طبی معائنہ کا حکم دیتے ہوئے نیب کی استدعا منظور کرلی۔

 عدالت نے لیاقت قائم خانی کو 23 ستمبرکواحتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 لیاقت قائم خانی کی پیشی کے موقع پرمیڈیا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا ۔اسلام آباد میں تعطیل کے باعث ملزم کوراولپنڈی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div