Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گورنر چوہدری محمد سرور کی ملاقات

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019 03:25pm
فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گورنر چوہدری محمد سرور نے لاہور میں ملاقات کی،وزیراعلیٰ اور گورنر نے سانحہ چونیاں کے مقتول بچوں کے غمزدہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

ایوان وزیراعلی میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور چونیاں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعےپر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت بھی کی۔

چونیاں واقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں کروائے جا رہے ہیں،مقدمے میں انسدادد ہشتگردی کی دفعہ شامل کر دی گئی ہے،متاثرہ خاندانوں کوانصاف دلانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div