Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان تاریخی دورے پر امریکا پہنچ گئے

شائع 21 ستمبر 2019 04:30pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیےتاریخی دورے پرامریکا پہنچ گئے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا 2روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعداقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیےامریکا پہنچے۔

نیویارک پہنچنے پر پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور امریکامیں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی براے سمندر پار پاکستانیز سید ذولفقار عباس بخاری بھی اس دورہ امریکا میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں،وزیراعظم 21 سے 27 ستمبرتک امریکا کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ امریکا کے دوران  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک دنیا بھر سے آئے ہوئے سربراہان مملکت  اورمندوبین کے سامنے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین بھارتی مظالم کا پردہ چاک کریں گے اور نہتے کشمیریوں کا مقدمہ انتہائی موثر انداز میں اقوام عالم کے سامنے پیش کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے اس دورہ امریکاکے دوران مختلف ممالک سے تشریف لائے ہوئے سیاسی رہنماؤں سے ون آن ون ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div