Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

"نوازشریف کنجوس اور زرداری کھلے دل کے آدمی ہیں"

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2019 02:17pm
فائل فوٹو

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کے مظلوموں کا کیس 27 ستمبر کو اقوام متحدہ میں لڑنے جارہے ہیں۔ نوازشریف کنجوس اور زرداری کھلے دل کے آدمی ہیں۔ آصف زرداری کی ٹیم نے پیسے دینے شروع کئے ہیں نام بتا کر کام نہیں خراب کرنا چاہتا۔

 ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا  کہ عمران خان کشمیر کے مظلوموں کےلئے کیس ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ میں لڑنے جارہے ہیں، کشمیر اور سی پیک کے معاملات پر حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

 شیخ رشید نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں نوازشریف ضدی ہیں بہت سارے مسئلے خراب کر لیتے ہیں جبکہ شہباز شریف مصالحت کروانا جانتے ہیں۔ تاہم زرداری کھلے دل کے آدمی ہیں ہیں جو بانٹ کر کھاتے ہیں۔

 شیخ رشید نے کہا مولانا فضل الرحمان کو مولانا عبدالغفور حیدری کے ذریعے پیغام بھیج دیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div