Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان عجلت میں ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتا جس سے خطے کا امن متاثر ہو،وزیرخارجہ

شائع 21 ستمبر 2019 06:23pm
فائل فوٹو

نیویارک:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان عجلت میں ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتا جس سے خطے کا امن متاثر ہو۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے 7روزہ دورہ  امریکا کا بنیادی مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ابھی کچھ دیر کے بعد وزیر اعظم عمران خان ایک کشمیری وفد سے ملاقات کریں گے اور ان کے تاثرات لیں گے اور ان سے مشاورت کی  بنیاد پر ہم اپنی انگیجمنٹس جاری رکھیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے،اس کے علاوہ تھنک ٹینکس کے ساتھ بھی ان کی ملاقاتیں ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے دو معروف تھینک ٹینکس ایشیا سوسائٹی اور کونسل فار فارن ریلیشنز سے بھی وزیر اعظم ملیں گےاور تبادلہ خیال کریں گے ۔ترکی، ملائیشیا اور پاکستان مل کر ایک سہ ملکی اجلاس اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے کر رہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ احساس پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم بات کرنا چاہ رہیں ہیں کیونکہ دیرپا ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے احساس پروگرام بہت اہم ہے،اس کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھی وزیر اعظم اظہار خیال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم فناشل ورلڈ کے اہم لوگوں سے بھی ملاقات کریں گے اور منی لاڈرنگ کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر بتائیں گے کہ کس طرح بڑے ممالک کو منی لاڈرنگ کے ذریعے پیسے کی ترسیل ہوتی ہے اور تیسری دنیا کے ممالک غربت کا شکار ہوتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزیدکہا کہ صدر ٹرمپ سے بھی وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وزیراعظم پاکستان کی اہم ملاقاتیں ہوئیں اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ جہاں پاکستان نے ان سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے وہاں ان سے یہ بھی کہا ہے کہ ایسا فیصلہ عجلت میں نہیں کرنا چاہیے،جس سے خطے کا امن متاثر ہو۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div