Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران خان کو این آر او نہیں دیں گے،مولانا فضل الرحمان

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2019 04:17pm
فائل فوٹو

لاہور: جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ملین مارچ کے لیے اپوزیشن جماعتیں طے شدہ تجاویز پر عمل کریں گی،موجودہ حکومت کشمیر کو بیچ چکی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملین مارچ کی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے،ملک نااہل حکومت کا اور متحمل نہیں ہو سکتا،اسلام آباد پرامن طریقےسے جائیں گے کسی سے تصادم نہیں چاہتے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اب تک وہ 15ملین مارچ کر چکے ہیں اور آزادی مارچ بھی وہ اپنے پلیٹ فارم سے کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔عمران خان کو کوئی این ار او نہیں دیں گے کیونکہ این ار او نے 70سال میں ملک کو یہاں تک پہنچا دیا ہے ۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے جے یو آئی ہند کا مؤقف ان کا اپنا معاملہ ہے وہ بھارت اور ہم پاکستان میں ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div