Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

وزیر اعظم عمران خان سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات،افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2019 05:03am
فائل فوٹو

نیویارک :وزیر اعظم عمران خان سےامریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاداورامریکی سینیٹ کے رکن لنزے گراہم نے ملاقات کی ،جس میں افغانستان کی صورتحال اور امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم عمران خان نیویارک میں ہیں جہاں ان کے اہم عالمی رہنماؤں سے رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں۔

قیام کے دوسرے روز وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی ملاقات کی جس میں افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلمے خلیل زاد کی وزیر اعظم سے ملاقات 30 منٹ جاری رہی، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود، ملیحہ لودھی اور نعیم الحق بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، امن عمل اور طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کومی نائیڈو نے ملاقات کی ، جس 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فائل فوٹو

وزیراعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوج کی پیلٹ گنوں کے استعمال کے تباہ کن اثرات پر ایمنسٹی کی رپورٹ کوسراہا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل نے وزیراعظم کو بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی عوام تک رسائی اور ان کے کام میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔

کومی نائیڈو نے کشمیر کو بولنے دو مہم کے تحت ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اقدامات اور ماحولیات کیلئے ایمنسٹی کے کام سے آگاہ کیا ۔

امریکی سینیٹ کے رکن لنزے گراہم نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اہم امور پر گفتگو کی ۔

فائل فوٹو

دوسری جانب وزیر اعظم آج بہت مصروف دن گزاریں گے جس میں وہ مزید کئی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div