Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

شائع 25 ستمبر 2019 07:26pm

اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھانے اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق او آئی سی کے رابطہ گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھایا جائے اور پابند سلاسل افراد کو رہا کیا جائے، وادی میں بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج کرنے والے پرُ امن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بھی بند کیا جائے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو وادی میں جانے کی اجازت دی جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی شناخت اور جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے پر او آئی سی رابطہ گروپ  کو شدید تشویش لاحق ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div