Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'خطے میں امن چاہتے ہیں، ملکی عزت و وقارپرسمجھوتا نہیں کریں گے'

اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2019 02:12pm
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ -فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، ملکی عزت و وقارپرسمجھوتا نہیں کریں گے۔

دورہ چین کے موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی عسکری قیادت سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو پیپلزلبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرزآمد پرگارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا۔

انہوں نے کمانڈر پی ایل اے اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آرکےمطابق ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پرغورکیا گیا۔

آرمی چیف نے چینی عسکری قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ بھارت تنازع  کشمیر کےحوالےسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام اور کشمیریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے خطے کے امن اور استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے،عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

چینی عسکری قیادت نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی اورامن کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

چینی عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا طرزعمل امن کے مفاد میں ہے۔

ملاقات میں افغانستان میں امن پر اتفاق کیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div