Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

تمام اپوزیشن جماعتوں کاآزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ

شائع 08 اکتوبر 2019 02:11pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:رہبرکمیٹی میں شریک تمام اپوزیشن جماعتوں نے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

 رہبرکمیٹی میں شریک تمام اپوزیشن جماعتیں4 نکات پراتفاق کی صورت میں آزادی مارچ میں شرکت کریں گی ۔

 ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی موجودہ قیادت آزادی مارچ میں تقریریں کریں گی۔

 میڈیا سے گفتگومیں اکرم درانی نے کہا کہ مارچ پرامن ہوگا، تمام اپوزیشن جماعتیں موجود حکومت کا خاتمہ، وزیراعظم کا استعفی اوربغیرفوج کے نئے الیکشن پرمتفق ہے ۔

 ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے سی پیک اتھارٹی کا آرڈیننس جاری کرکے پارلیمنٹ کو کراس کیا۔

 میاں افتخارنے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ایک آرڈیننس جاری کیا ہے جس کے مطابق بغیرپوچھے کسی کوبھی گھر سے گرفتارکیا جاسکتا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

 فرخت اللہ بابر کا کہنا تھا معاملات کو الجھایا نہ جائے ہم اکٹھے تھے، ہیں اوررہیں گے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div