Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ایف آئی اے کا  جج ویڈیو کیس کے مرکزی ملزم کے گھر چھاپہ، ناجائز اسلحہ برآمد

شائع 12 اکتوبر 2019 04:29pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:ایف آئی اے کا  جج ویڈیواسکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر بٹ کے گھر چھاپہ بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

 احتساب عدالت کے جج ارشد ملک  ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر بٹ کے سیکٹر جی تیرا   میں واقع گھر پر چھاپہ مارا ۔

ایف آئی اے کے مطابق چھاپے  کے دوران ناصر بٹ کے  گھر سے ناجائز اسلحہ مشکوک سامان ، ڈی ویز  اور  مختلف دستاویزات برآمد کر لی۔

ایف آئی اے  نے اسلحہ اور دیگر تمام سامان قبضے میں لے لیا ہے۔ ناصر بٹ کے گھر پر ایف آئی اے کا چھاپہ اور برآمد ہونے والے اسلحے کے لائسنسز منظر عام پر آ گئی۔ 2 رائفلز اور ایک 9 ایم ایم پسٹل کے اسلحہ  لائسنس ڈی سی آفس سے  گزشتہ سال 23 جنوری کو جاری ہوئے۔

ناصر بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ گھر سے برآمد ہونے والی ڈی وی کیسٹس میں فیملی ایونٹس کی ریکارڈنگز ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد ایف آئی اے نے انتقامی کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ایف آئی اے جتنا مرضی حراساں کر لے گوائی دینے سے دستبردار نہیں ہوں گا۔

 واضح رہے کہ ناصر بٹ جج بلیک میلنگ کے اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div